اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چئیر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزارت مذہبی امور میں میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔یکم جمادی الثانی 1446 ہجری 4 دسمبر بروز بدھ کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان کے اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا کچھ مقامات پر مطلع ابر الود بھی رہا۔ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جمادی ثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہو ئی ۔ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق چار دسمبر 2024 بروز بدھ کو ہوگی۔