• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، پیپلز پارٹی تحصیل کے صدر ڈاکٹر مشتاق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ )علاقہ پوٹہ میں پیپلزپارٹی ڈیرہ کے تحصیل صدر و سابق ناظم پوٹہ ڈاکٹر مشتاق کے کلینک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر مشتاق کے 45سالہ بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،گورنر فیصل کریم کنڈی کا پی پی رہنما کے قتل پر دکھ و تشویش کا اظہار ، لواحقین سے تعزیت ۔ تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ پوٹہ میں پیپلزپارٹی ڈیرہ کے تحصیل صدر و سابق ناظم پوٹہ ڈاکٹر مشتاق کے کلینک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 45سالہ اعظم روڑی خیل ولد محمد رمضان سکنہ پوٹہ کو قتل کردیا دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی تحصیل ڈیرہ کے صدر اور سابق ناظم ڈاکٹر مشتاق کے کلینک پر فائرنگ اور انکے بھائی کی شہادت پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید