• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، دھڑ جڑی بہنیں کامیاب سرجری کے بعد الگ کردی گئیں

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کے ماہر سرجنز نے جسم جڑی دو بہنوں کےکامیاب آپریشن کے ذریعے انہیں الگ کر دیا ۔ یہ آپریشن قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں کیا گیا جس میں قومی ادارہ صحت برائے اطفال ، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور سندھ ادارہ صحت برائے نومولود و اطفال کے ماہرین نے حصہ لیا۔ کئی گھنٹوں پر محیط کامیاب آپریشن کے بعد پونے تین ماہ کی بچیوں کو علیحدہ کر دیاگیا ، دونوں بہنیں اب روبہ صحت ہیں ۔ آپریشن میں حصہ لینے والے ایک سرجن نے جنگ کو بتایا کہ نائلہ اور شمائلہ نامی بچیوں کی پیدائش 10 ستمبر کوکراچی کے علاقے گودھرا کے نجی اسپتال میں ہوئی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید