کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین اصغر خان اچکزئی نے حلقہ این اے 262 کوئٹہ ون کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند حضرات کو تاکید کی ہےکہ وہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے کاغذات نامزدگی 4 دسمبر سے 6 دسمبر تک وصول اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں انہی تاریخوں میں جمع کریں اور پارٹی ٹکٹ کیلئے 7 دسمبر سے 14 دسمبر تک درخواستیں پارلیمانی بورڈ کے صوبائی سیکرٹری کے پاس ارباب ہاؤس میں جمع کریں جبکہ صوبائی پارلیمانی بورڈ کااجلاس 16دسمبر کو سہہ پہر 3بجے ارباب ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں پارٹی کی جانب سے امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائیگا۔