• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، کھلے گٹر میں بچوں کے گرنے کی صورتحال پر وکیل درخواست گزار کو تیاری سے آنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کھلے گٹر میں بچوں کے گرنے اور ایمرجنسی صورت حال میں کارکردگی سے متعلق وکیل درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہر کے تمام بلدیاتی اداروں سے کھلے مین ہولز کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ برساتی نالوں، گندے نالوں، شہریوں کیلیے خطرے والی جگہوں کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں، متاثرہ شہریوں اور ان کے اہلخانہ کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت سے استدعا ہے کہ گلشن اقبال میں 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید