کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کراچی کونسل کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سیف الدین ایڈووکیٹ نے جمعےکو کے ایم سی آفس میں طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے واقعہ کے بعد نہ کسی کا استعفیٰ آیا نہ کسی بڑے کو اس کے عہدے سے ہٹایا گیا، خانہ پری کی کارروائی کرتے ہوئے کچھ نچلے درجہ کے افسران کو معطل کیا گیا، اجلاس میں شرکت کے لئے میونسپل کمشنر کے ایم سی، ٹرانس کراچی،واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کو بھی خطوط تحریر کئے گئے ہیں، اجلاس کی غرض و غایت بتاتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ وقوع پذیر ہوا اس میں کس کی غفلت تھی اور واقعہ کے بعد مختلف اداروں نے اپنی ذمہ داری کس قدر پوری کی اس کا تعین ضروری ہے۔