کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سعود آباد میں اسکول لے جانے والا باپ کمسن بچے کے سامنے لوٹ لیا گیا، دو مسلح موٹر سوار ملزمان نے سعودآباد میں شہری کو قیمتی موبائل فونز و نقدی سے محروم کردیا،فیس ماسک لگائے ملزمان چند سیکنڈ میں واردات کر کے با آسانی فرار ہوگئے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سعود آباد ماڈل کالونی میں صبح کے اوقات میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہیں۔