• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوز پر سیاست کے بجائے انسانیت پر فوکس ہونا چاہئے، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایشوز پر سیاست کے بجائے انسانیت پر فوکس ہونا چاہئے، انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا، سرکار کے ساتھ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گٹروں کے ڈھکنوں کے چوری روکنے کے لئے ثانوی مارکیٹ کی روک تھام کرنا ہوگی، یہ بات انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ میٹنگ میں حادثات کی صورت میں رسپانس کو بہتر کرنے پر بات ہوئی،  ہمارے پاس مین ہولز کے ڈھکنوں کی کمی نہیں ہے، گٹروں کے ڈھکن لگائے بھی جاتے ہیں لیکن چوری ہوجاتے ہیں، وزیر داخلہ سندھ سے گٹر کے ڈھکنوں کی چوری کی روک تھام سے متعلق بات ہوئی ہے، شہری 1334 کی ہیلپ لائن کے ذریعے واٹر بورڈ کو اطلاع فراہم کریں، کوشش ہے کہ کوتاہیوں سے سیکھا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے، مقدمے کے اندراج سے متعلق دائر درخواستوں کے حوالے سے سوال پر میئر کراچی نے کہا کہ ملزم تو میں ہر چیز کا ہوتا ہوں مجرم نہیں ہوتا، عدالت جب بلائے گی پیش ہونگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید