اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت وپیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہےکہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق نئے قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرائے جائیں گے ، صرف وہی استعمال شدہ گاڑیاں پاکستان میں داخل ہو سکیں گی جو حفاظتی اور ماحولیاتی معیار پر پوری اتریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کھلے مقابلے سے آٹو انڈسٹری میں کارکردگی بڑھے گی اور کم لاگت مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹو انڈسٹری کے وفدسے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔