کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا سالانہ اجلاس عام کراچی پریس کلب میں صدر نصراللّٰہ چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب سہیل افضل خان نے خصوصی شرکت کی اور کراچی پریس کلب کی سال 2025 کی جامع کارکردگی رپورٹ پیش کی،انہوں نے بتایا کہ کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کیلئے پلاٹس کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ،مقررین نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشیاں ہیں، کے پی سی کے جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف نے نئے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے، سہیل افضل خان نے بتایا کہ دی ڈیموکریٹس کی مشترکہ کوششوں سے 639 نئے ممبران کے پلاٹس کے حصول کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا، ایم ڈی اے کے پلاٹوں کی ادائیگی کے 80/20 فارمولے کو کئی برس بعد مستقل بنیادوں پر حل کرایا گیا ہے جبکہ ایل ڈی اے میں طویل عرصے سے التواء کی شکار لیز کا مسئلہ حل کروا کر ممبران کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کو ملک کا بہترین پریس کلب بنائیں گے۔