کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان اور خصوصاً اسلامی تحریک گلگت بلتستان میں کسی بھی سطح پر کوئی اختلاف موجود نہیں ، گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی بعض عناصر کی جانب سے مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنا نا اخلاقی اقدار کے منافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے مرکزی، صوبائی،ضلعی،تحصیل اور یونٹ سطح کے تمام عہدیداران و کارکنان باہم متحد ہیں۔