• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر کی معافی نظام میں موجود کمزوریوں کا اعتراف ہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مرتضیٰ وہاب کی بطور میئر ناکامی کے اعتراف اور معافی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے سے جاری تباہی اور بربادی کی رقم شدہ داستان پر بطور سیاسی کارکن مرتضیٰ وہاب کی معافی قابلِ ستائش عمل، دراصل نظام میں موجود ان کمزوریوں کا اعتراف ہے جن کی جانب ایم کیو ایم روز اول سے توجہ مبذول کرواتی جارہی ہے، ، مرتضیٰ وہاب کو نیت صالح اور اخلاص کے ساتھ شہر میں ترقی کے نئے ابواب کو کھولنا ہوگا اور ان عوامل پر بھی لب کشائی کرنی ہوگی جن کے سبب شہری علاقوں میں ترقی صرف خوابوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت اور صوبائی حکومت بھی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچھلے پچاس برسوں سے جاری تمام ناانصافیوں پر معافی مانگ کر ان کے مؤثر تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ جمہوریت کے حقیقی اور دیرپا ثمرات عوام کی دہلیز پر پہنچیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید