کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 8 زخمی ملزمان سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان بھی شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے عبداستار ایدھی روڈ نزد ٹری فٹ جم پر مبینہ مقابلے میں 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان زخمی محمد ابرا ہیم ولد عبدارشید اور محمد عابد ولد دل شیر کو گرفتار کرکے دو پستول، چھ راؤنڈز، دو موبائل فونز ، دو لاکھ روپے اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، پولیس نے بتایا کہ ملزمان گزشتہ روز کھڈا مارکیٹ لائن نمبر 1 ڈی ایچ اے فیز 5 میں ہونے والی سنگین ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہیں، ملزمان نے شہری محمد آصف مرزا ولد کاظم حسین کو اس وقت اسلحے کے زور پر لوٹا جب وہ بینک سے 25 لاکھ روپے نکال کر واپس آرہا تھا، ملزم محمد ابراہیم کے خلاف پنجاب میں ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے 22 مقدمات درج ہیں،علاوہ ازیں ڈیفنس پولیس نے فیز 7 ایکسٹینشن اسپتال کے قریب مبینہ مقابلے میں تین زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان علی اصغر ولد محمد شفیق ، واجد ولد حبیب اور محمد شبیر ولد سکندر علی، ماجد سلطان ولد وحید بخش اور ابراہیم ولد حنیف کو گرفتار کر کے ایک کار قبضے میں لے لی جبکہ چار موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، تین پستول برآمد کرلئے ، ملزمان کا تعلق کرولا گینگ سے ہے،سکھن پولیس نے بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کے قریب مبینہ مقابلے میں ساجد ولد جمال الدین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور کیش رقم برآمد ہوئی ہے، سکھن پولیس نے ایک اور مقابلے میں روڈ نمبر 5 کے قریب سے 2 ملزمان زبیر ولد احمد اور عیسیٰ ولد عبداللّٰہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول، موبائل فون اور چھینی ہوئی کیش رقم برآمد کرلی ۔