• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، 2 افراد گرفتار

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ زیرحراست نوجوانوں کا تعلق سندھ کے بااثر خاندانوں سے ہیں جن کیخلاف اداروں کو کارروائی کیلئے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، تاہم ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق معاملہ ’’نرم‘‘ کرکےہلکی کارروائی کیلئے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزمان اویس شاہ اور حسنین سندھ کی با اثر شاہ فیملیز سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں کلاس فیلو اور دوست ہیں جن میں سے ایک کے والد ریٹائرڈ جج جبکہ دوسرے کے والد با اثر شخصیت ہیں۔ اسلام اباد سے کراچی کی نجی ایئر کی پرواز ایف ایل 673 دوپہر 2 بجے روانگی کیلئے تیار تھی اور تمام مسافر طیارے میں سوار ہوچکے تھے اور جہاز کے دروازے بند کئے کئے جا چکے تھے۔ اس دوران طیارے میں آن بورڈ ایک نوجوان اویس شاہ نے اگلی نشست پر بیٹھے ہوئے اپنے دوست حسنین شاہ کے موبائل فون پر اس پرواز میں خطرناک صورتحال ہونے کا واٹس ایپ میسج کر دیا۔ مسافر نے مذاق کے طور پر یہ پیغام ایئر ہوسٹس کو دکھا دیا۔

ملک بھر سے سے مزید