کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خصوصی افرادکو معاشرے کا بااختیارفرد بنانے کے اپنے عزم کو دہرایا۔ ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (DEPD) کے زیر اہتمام تقریب میں پائیدار ، ہنر اور لیڈر شپ کی بنیاد پر اس سال کا تھیم "ایک جامع اور پائیدار مستقبل کے لیے خصوصی افراد کی قیادت کو بڑھانا"ہے ۔ تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے خاندان نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری ڈی ای پی ڈی طحہٰ فاروقی نے خصوصی افراد کی صحت، تعلیم، تربیت، روزگار ،بحالی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے اقدامات اور ذاتی دلچسپی کو سراہا۔