• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جماعتیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے یکجا ہوجائیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کو خوش حالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے یکجا ہوجائیں،جس میں اپوزیشن کی بڑی جماعت پی ٹی آئی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،دہشت گردی، انتشار،اداروں کے خلاف مہم، انتخابات کو نہ تسلیم کرنے کا دور اب ختم ہوگیا ہے، ملک بار بار نئے انتخابات اور اس حوالے سے افواہوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس وقت ملکی معاشی صورت حال میں جس تیزی سے بہتری آرہی ہے وہ خوش آئند بات ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، عمران خان کے دور حکومت میں جس طرح دہشت گردوں کو رہا کیا گیا، اداروں کو تباہ کیا گیا اس نے ہماری معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا، پی آئی اے جیسے ادارے کو برباد کردیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی، انہیں افواج پاکستان اور اعلی عدالتوں کی بھی مکمل حمایت حاصل تھی۔

ملک بھر سے سے مزید