• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغیوں کی پیش قدمی، شام نے فوج بھیجنے کی درخواست کی تو غور کرینگے، ایران

تہران ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) شام کے دوسرے بڑے شہر حلب پر قبضہ مکمل کرنے کے بعد باغیوں نے وسطی صوبے حماہ کی طرف پیشقدمی شروع کردی ہے ، شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ باغیوں کو حکومتی افواج کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے ،سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ روسی اور شامی طیاروں کی جانب سے باغیوں کیخلاف درجنوں فضائی حملے کئے گئے ہیں ، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر ان کےاتحادی ملک شام نے باغیوں کے حملے کو روکنے کیلئے فوج بھیجنے کی درخواست کی تو وہ اس پر غور کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید