• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا

کراچی(این این آئی)پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبرپرآگیا،منگل کی صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈکس 233ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملتان دوسرے نمبر پر رہا جہاں اے کیوآئی 227تک پہنچ گیا، اس کے علاوہ لاہور اے کیو آئی 216 کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کا دارالحکومت بغداد پہلے نمبر پر، بغداد کا ایئر کوالٹی انڈکس 246ریکارڈ کیاگیا جبکہ بھارت کے شہر دہلی دوسرے اور پاکستان کا شہر کراچی تیسرے نمبر پررہا۔
اہم خبریں سے مزید