کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تنظیم اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرئے کے شرکاء نے اسرائیل کے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان مظالم کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، اسرائیلی مظالم کے خلاف تنظیم اسلامی آواز بلند کرتی رہے گا ۔