کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے، بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے 31 ویں بورڈ اجلاس ہوا جس میں فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے خودمختار الیکشن کمیشن، اپیلوں کیلئے خصوصی ٹربیونل کا قیام، اور فیڈریشنز کے گورننس فریم ورک کو آئی او سی کے چارٹر کے مطابق بنانے کی تجویز شامل ہے۔ صدارت وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کی۔ اجلاس میں آئی او سی چارٹر کے گڈ گورننس کے اصولوں کے مطابق اصلاحات، کیش ایوارڈ پالیسی اور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے گولڈ کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی ۔صدر پی او اے کے علاوہ تمام بورڈ اراکین نے فیصلوں کی متفقہ منظوری دی۔