ریاض (جنگ نیوز) سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں انہوں نے کہا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی ثقافت کے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ النصر سے کھیلتے ہوئے رونالڈو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کر چکے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے تو نماز کی ادائیگی کیلئے کوچ سے ٹریننگ روکنے درخواست بھی کرتے ہیں ۔