• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والا بھارت چھ ماہ بعد بھی ایشیا کپ ٹرافی سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھ ماہ قبل دبئی میں ایشیا کپ جیتالیکن چیئرمین اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا، اس لیے بھارت کو ٹرافی نہ مل سکی تاہم اب کپتان سوریا کمار نے آئی سی سی کے بھارتی چیئرمین جے شاہ سے ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی وصول کی۔ اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ بیس ہزار تماشائیوں نے فائنل دیکھا۔ میچ میں گرما گرمی بھی ہوئی جب ارشدیپ سنگھ نے ڈیرل مچل کا اسٹروک روکنے کے بعد انہیں گیند ماردی۔ ڈیرل نے سخت احتجاج کیا۔ پہلے سوریا کمار یادیو پھر ارشدیپ سنگھ نے ڈیرل مچل سے معافی مانگی۔ امپائروں نے بھی ارشدیپ کی سرزنش کی۔

اسپورٹس سے مزید