• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کل، بھارت اور نیوزی لینڈ میں ٹکر کا مقابلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو احمد آباد میں دفاعی چیمپئن بھارت اور مضبوط نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب ہوگی، جس میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے، فائنل کے لئے احمد آباد میں بہت زیادہ جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ اس سے قبل 2000 میں آئی سی سی ناک آؤٹ اور 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔ حال ہی میں دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔ بھارتی کپتان سوریاکمار یادو نے کہا ہے کہ یاد گارلمحہ ، ایک ناقابل یقین احساس ہے۔ بھارت میں فائنل کھیلنا ، ایسی شاندار ٹیم کی قیادت کرنا میرے خیال میں یہ تمام لڑکوں کے لیے ایک خاص احساس ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنرکا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اچھا چانس ہے کہ ورلڈ کپ میں اپنی برتری ثابت کریں۔ راچن رویندرا سے بہت امید ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی ٹیم چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید