کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا، بنگلہ دیشی دستے میں مہدی حسن میراز (کپتان)، سومیہ سرکار، سیف حسن، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئی، لٹن کمار داس، عفیف حسین، ماہد الاسلام بھویاں، رشاد حسین، تنویر اسلام، مستفیض الرحمان، تسکین احمد، شریف الاسلام اور ناہید رانا شامل ہیں۔