کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نےعالمی انڈر17والی بال میں قومی ٹیم کی شر کت کے حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کے سفری اخراجات، اور رہائش کے سلسلے میں مالی تعاون کی درخواست کی ہے۔ ٹیم کا تربیتی کیمپ عید الفطر کے بعد اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ ایونٹ رواں سال 19سے29اگست تک دوحا میں کھیلا جائے گا۔