• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ 11 قلندرز اور حیدرآباد کے میچ سے 26 مارچ کو شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 11 کے مجوزہ شیڈول کے مطابق فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلا کوالیفائیر 28 اپریل کو راولپنڈی جبکہ پہلا ایلی منیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلی منیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل فائنل کی میزبانی 3 مئی کو لاہور کرے گا۔ لیگ کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان میچ سے ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ہر ٹیم سات، سات میچ کھیلے گی ۔ دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ جس میں تمام ٹیمیں تین تین میچز کھیلیں گی۔ پلے آف سے قبل مجموعی میچ 10 ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کے ایک گروپ میں لاہور قلندرز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، کراچی کنگز اور حیدر آباد جبکہ دوسرے گروپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ پی ایس ایل سپورٹ پیریڈ اور پریکٹس سیشنز 23 مارچ سے شروع ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید