• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ون ڈے میچز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اتوار کو کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی۔پیر کو پاکستان کا پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ میچز 11،13 اور 15 مارچ کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔ روانگی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں محمد رضوان نے پریس کانفرنس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے پلیئرز ہیں جن کے پاس وہاں کھیلنے کاتجربہ ہے۔ قوم کی توقعات ٹیم سے زیادہ ہیں، بہتر نتائج چاہتے ہیں تو وقت دینا ہوگا ۔ کپتان کا کردار ٹیم بنانے میں ضرور ہوتا ہے۔ جرمانے کے حوالے سے جب تک پی سی بی نہیں اعلان کرتا میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ غازی پرفامنس کرکے ٹیم میں آیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید