• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ریٹائر ملاز مین پنشن سے محروم

پشاور(وقائع نگار)کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ایسٹ زون کے ریٹائر ملازمین تاحال ماہ اکتوبر کی پنشن سے محروم ماہ نومبر کی تنخواہ پینشن کا دور دور تک نام و نشان نہیں، ملازمین بھی آئے روز کے احتجاج و ہڑتالوں سے عاجز ا چکے ہیں ہر مہینے احتجاج ہڑتالوں کے بعد تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی لوکل گورنمنٹ کے افسران کی نااہلی کا بین ثبوت ہے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری خصوصی گرانٹ برائے ادائیگی تنخواہ پینشن افسران اپنے کمیشن کی خاطر ٹھیکے داروں کو دھڑا دھڑ ادائیگی کر کے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کو بھی ہوا میں اڑا دیتے ہیں جس کا کوئی پرسان حال نہیں گرمی کی تپتی ہوئی تو سڑکوں پر احتجاج کر کے ملازمین سپاہی حکومت سے گرانٹ لے کر اتے ہیں اور مزے افسران ٹھیکے داروں کے ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، بلال احمد سرپرست اعلی حبیب الرحمن،محمد عظیم، سہیل عزیز، ثاقب خلیل،سمیع اللہ، محمد عظیم،ہارون، عظمت طوفان،صلاح الدین نیازی نےاپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا
پشاور سے مزید