• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور تعلیمی بورڈ سفید ہاتھی بن چکاہے،محمدطارق صافی

پشاور(وقائع نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (پشاوربورڈ)کے صدضرمحمدطارق صافی نے کہاہے کہ پشاورتعلیمی بورڈسفیدہاتھی بن چکاہے آن لائن سکرین مارکنگ کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں سیکرٹری اور چیئرمین کی مدت ملازمت ڈیپوٹیشن پوری ہوچکی ہے لیکن اسکے باوجودانہیں کام جاری رکھنے کاکہاگیاہے میرٹ کی بالادستی قائم کرکے قابل وایماندار افسران کی تعلیمی بورڈزمیں تعیناتی کی جائے ایک بیان میں انہوں نے کہاای مارکنگ دراصل آن لائن سکرین مارکنگ ہے جس میں پرچہ استادکے ذریعے ہی چیک کیاجاتاہے ای مارکنگ کوجاری رکھنے پر بورڈکے افسران اس لئے بضد ہے کہ اس میں ان کو کافی رقم ملتی ہے اس میں لیبرورک اورسکیننگ کی مد میں سیکرٹری اور چیئرمین سمیت دیگرافسران کو پانچ لاکھ سے زیادہ رقم ملتی ہے اسی طرح سرٹیفکیٹ کی سکین دستخط پر سیکرٹری کوسال میں لاکھوں روپے ملتے ہیں
پشاور سے مزید