لاہور( کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی۔ لاہور کے 29، فیصل آباد کے 5، ملتان کے 7 جبکہ گوجرانوالہ کے 5 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔