• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیسنگ سرو سز کے معیارکوبہتر بنارہےہیں،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سول سروسز اکیڈمی والٹن کیمپس میں زیر تربیت افسر وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کیلئے پولیسنگ سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ۔ڈاکٹر فیصل ظہور، شبیر اکبر زیدی نے آئی جی پنجاب دیگر افسران کو خوش آمدید کہا۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، اے ایس پی شہربانو نقوی نے زیر تربیت افسران کو پولیسنگ امور سے آگاہ کیا ۔ مزید برآں آئی جی نے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 56 افسر وں کو نئے عہدے کے رینک لگائے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر رینک پر پروموشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاک وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پرتشدد و شرپسند عناصر پر قابو پانے کے لئے اینٹی رائٹ فورس کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔ سرحدی پولیس چوکیوں کو مضبوط بنانےکے لئےجدید اسلحہ و ایمونیشن کی خریداری کی جائے گی۔
لاہور سے مزید