• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی (نیوز ایجنسی) سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی، 2خوارج زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر ، صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں 5 خوارج کو جہنم واصل کرنے اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

اہم خبریں سے مزید