• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کا چہرہ نہیں،مریم نواز

لاہور(ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کا چہرہ نہیں، پاکستان کا چہرہ یونیورسٹیز میں پڑھنے والے بچے ہیں۔لاہور میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصلہ نوجوانوں نے کرنا ہےکہ وہ کونسے پاکستان کا چہرہ بنتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ان کا بیٹا بھی ڈگری لےکر تمیز دار نہ بنے تو وہ ڈگری نہیں صرف کاغذ کا ٹکڑا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اگر آپ ہونہار طالب علم ہیں تو آپ کو ہونہار اسکالر شپ ملےگی، ہونہار اسکالر شپ پروگرام سے قابل طلبا کا مستقبل محفوظ ہوگا، وسائل نہ رکھنے والے طلبا کے خواب حقیقت بنیں گے، 30 ہزار اسکالر شپس میں 12 ہزار لڑکے اور 18 ہزار لڑکیاں ہیں۔مریم نواز نے جنوری میں ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جنیدجب ڈگری لیکر آیاتو مجھے بڑی خوشی ہوئی اسکی ڈگری دیکھ کرمیں نے اسکو بڑا پیار کیا،لیکن یہ ڈگری صرف کاغذ کا ٹکڑا ہے ،اگر جنید کوبڑو ں سے بات کرنے کی تمیز نہیں۔
اہم خبریں سے مزید