اسلام آباد ( طاہر خلیل)اسلام آباد میں 4سال سے زیر التوا بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے اظہار مایوسی کیا ہے ،کمیشن جب بھی انتخابا ت کے انعقاد کیلئے تیاری مکمل کرتا ہے قوانین میں ترامیم کردی جاتی ہیں ، اسلام آباد کے ساتھ پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے ،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے چار دفعہ حلقہ بندیاں کر چکا ہے۔