• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ٹورنامنٹ میں زین محمد اشتیاق نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) کونٹری جان گلشن سکول میں ہونے والے کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان نژاد 10 سالہ بچے زین محمد اشتیاق نے فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی ۔زین محمد اشتیاق بیسٹ آف ٹورنامنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مقامی کونسلر و کیبنٹ ممبر کامران کین اور لارڈ میئر و دیگر کونسلرز نے ایک تقریب میں ذین محمد اشتیاق کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ محمد اشتیاق کمیونٹی میں ایک باعزت مقامُ رکھتے ہیں آج ان کے صاحبزادے ذین محمد نے کھیلوں کے میدان میں اپنا آپ منوایا ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جاۓ انھیں صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کی ذمہ داری جھاں اساتذہ کی ہے وہاں والدین بھی اسے ایک مشن کے طور پر استعمال کریں۔ آج کے نفسا نفسی کے دور میں بچوں کو باقاعدہ وقت دیا جائے انھیں ا سپورٹس سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمارا نوجوان طبقہ بے راہ روی سے بچے اور مثبت مشاغل اپناۓ۔ کینیٹ ممبر کامران کین نے زین محمد اشتیاق کو اپنے کونسل آفس میں باقاعدہ مدعو کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں خوشی ہو گی کہ ایسے بچے میرے آفس کا وزٹ کریں۔چوں کی حوصلہ افزائی سے معاشرے کو سدھارنے کا موقع ملتا ہے اس سلسلے میں ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے۔
یورپ سے سے مزید