کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپس آنے کے لئے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ دوسرا پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ جمعے سے شروع ہورہا ہے۔ بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نےفاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ پلیئنگ الیون میں اسکاٹ بولینڈ کو شامل کر لیا۔ جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہو گئےہیں۔