• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی سطح پر خواتین ڈاکٹروں کیلئے اسامیوں کا اعلان کیا جائے ، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز وومن ونگ کی رہنماءڈاکٹر سہتی انورنے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر خواتین ڈاکٹروں کے لئے اسامیوں کا اعلان، ڈاکٹروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند اور اسپتال کے احاطے میں رہائش کی سہولت دی جائے اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو فرائض کی انجام دہی کا بائیکاٹ کریں گے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ، اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ اورڈاکٹر حفضہ منظور ودیگر خواتین ڈاکٹرز بھی موجود تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان انتہائی پسماندہ اور یہاں سہولیات کا فقدان ہے، دور دراز علاقوں سے طلباء و طالبات بڑی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگی کے باعث ڈاکٹروں کو مشکلات کو سامنا ہے، صورتحال کو مدنظر رکھ کر تنخواہیں مقررہ وقت پر ادا کی جائیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین ڈاکٹر پوسٹ گریجویٹ کررہی ہیں اپنے گھروں سے دور کوئٹہ میں بہ امر مجبوری اسپشلائزیشن کے لئے آتی ہیں اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ ان کے رہنے کے لئے ہاسٹل تک نہیں ، جب مسائل کے حل کیلئے اسپتال انتظامیہ کے پاس جاتے ہیں تو وہ بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں ۔ بیت حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کو مشکل صرف چھ مہینے کا وظیفہ ملا ہے فوری طور پر باقی مدت کا وظیفہ فوری جاری کیا جائے، اگر مسائل حل نہ کئے گئے تو راست اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید