• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کی سی او کے الیکٹرک سے ملاقات، سخت جملوں کا تبادلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے کے الیکٹرک کے سی او مونس علوی سے ملاقات کی جس میں وفد کے ار کان اور سی او اےکے درمیان بعض معاملات پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،ایم کیو ایم کے ارکان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے شہر کے کئی علاقوں میں18گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کر رکھی ہے،جبکہ رات کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلافات علی خورشیدی، رکن صوبائی اسمبلی شارق جمال، عامر صدیقی،راشد خان اور وسیم آفتاب شامل تھے، علی خورشیدی نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ملاقات میں کچھ تلخی ضرور ہوئی مگر ملاقات حوصلہ افزاء رہی،ہم نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،لوڈ شیڈنگ کے اوقات بھی پانی کے ادارے کے ساتھ مل کر علاقوں کے حوالے سے بنائے جائیں، رات کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے، اس حوالے سے ہمیں مثبت یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید