کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کےسینئر رہنماء و رکن صوبا ئی اسمبلی عبدالوسیم نےصوبا ئی وزیر سعید غنی کے بیان پر کہا ہے کہ اندرونی انتشار کا شکار پیپلزپارٹی رہنما کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی رہنماؤں میں وزارتوں کے حصول کیلئے ہونے والی رسہ کشی زبان زدوعام ہے، کراچی کے شہری ادارے تباہ کرنے والے وڈیرے کس منہ سے شہر کی نمائندہ جماعت پر الزامات لگا رہے ہیں۔