• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر128پولیس اہلکاروں کو شوکازنوٹس

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 23 سے 27 نومبر تک بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ایک انسپکٹر ، دو سب انسپکٹرز ،چار اے ایس آئیز ، پانچ ہیڈکانسٹیبلز سمیت 128اہلکاروں کو شوکازنوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔غیر حاضر رہنے والوں میں 23لیڈیز پولیس کانسٹیبلز بھی شامل ہیں ۔ پروجیکٹ موڑ ، کلثوم پلازہ ،سیونتھ ایونیو ، خیابان چوک اور ایف ٹین راؤنڈ اباؤٹ ،پاکستان چوک اور فیکٹو روڈپر تعینات پولیس کے یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی پر نہیںپہنچے تھےاور نہ ہی انہوںنے غیر حاضر رہنے کی کوئی اطلاع دی تھی ۔ آئی جی اسلام آباد کے حکم پر تمام شعبوں سے غیر حاضر اہلکاروںکا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا ۔جنگ کے استفسار پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہمیں کسی کی فرائض سے کوتاہی کا شبہ نہیں، 8ہزار اہلکاروں میں سے 128 کا غیر حاضر ہونا بھی کوئی بڑی بات نہیںتاہم ادارے کو اپنا ریکارڈدرست رکھنے کیلئے باز پرس کرنا لازمی ہے ، جوغیر حاضر اہلکار تسلی بخش جواب نہ دے سکے انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
اسلام آباد سے مزید