اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے میں کام کرنے والے76سب اسسٹنٹ ملازمین کی بطور سینئر اسسٹنٹ پروموشن ہو گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس حوالے سے ملازمین میں پروموشن لیٹرتقسیم کرنے کے سلسلے میں تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی یونین آفس میں ہوئی۔تقریب میں پروموٹ ہونے والے ملازمین نے یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین اورانکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔