کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت5پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 11پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں48پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں1.52روپے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پرانٹربینک میں 5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.75 روپے سے بڑھ کر 277.80 روپے اور قیمت فروخت 277.95 روپے سے بڑھ کر 278.00روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 9 پیسے کے اضافے سے 277.07روپے سے بڑھ کر 277.16 روپے اور قیمت فروخت 11پیسے کے اضافے سے 278.80 روپے سے بڑھ کر 278.91روپے ہو گئی۔