• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ناکام ہوگئی، قتل عام جاری ہے، زاہد اقبال ہاشمی

پیرس ( رضا چوہدری ) کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمارامشن دنیا بھر میں امن قائم کرنا ہے مگر امن قائم کرنے کےلئے بنیادی انسانی حقوق کے حق سے دستبردار ہونا ممکن نہیں۔ المیہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل انسانی بنیادی حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہونے کی دعویٰ دار تو ہیں مگر وہ اس سلسلہ میں طاقت غاصب کے سامنے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں جس کی واضح مثال مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح فو ج کی درندگی اور انسانی حقوق کی پامالیاں ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 10دسمبر کو اقوام متحدہ کا عالی یوم انسانی حقوق کادن تو دنیابھر منایا جاتاہےمگر 77سال سے اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے حق میں منظور قراردادوں پر عملدآمد نہیں ہو سکا۔ زاہد اقبال ہاشمی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فو ج کی درندگی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دس دسمبر کو کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم کے زیراہتمام یورپ بھر اجاگر کیا جائے گا اور طاقت ور عالمی ر ہنماں کو بتائیں گے کہ بھارت ایک دہشت گر ملک ہے۔ کشمیریوں کا قتل عام ہورہا ہے کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں ۔کشمیری اپنے حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں اقوام متحدہ بھارت کے مظالم کو بندے کرانے میں ناکام ہوچکا ہے گذشتہ 40 سال میں ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کا قتل عام ہوا ۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیوں نے بھارت کے ظلم اور بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کیا گمنام قبر یں برآمد ہوئیں۔ ساری کشمیری قیادت کو بھارت نے جیلوں بند کر رکھا ہے۔ عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی ہیں بھارتی فوج کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام کرے۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے جدوجہد کر رہے ہیں یہ حق انہیں اقوام متحدہ نے دیا 77 سال بعد بھی اقوام متحدہ اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر جانے کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں انسانی حقوق اور ریلیف ایجنسوں کی عالمی تنظیوں پر پابند یاں ا عائد کر رکھی ہیں اور بھارت کی نہام نہاد جمہورت بےنقاب ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کو جوابدہ کرے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اپنے وعدوں پر عمل کرے دس لاکھ فوج کو نکال کر اہل کشمیر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔

یورپ سے سے مزید