کیف ( نیوز ڈیسک) یوکرین نے ناٹو سے توانائی کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے مزید 19فضائی دفاعی نظاموں کی فوری درخواست کردیا۔ یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے سیبیہا نے نے کہا کہ ہمیں ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جو ہمیں مضبوط کریں اور ہماری صلاحیتوں کو مضبوط کریں۔ ملک کو اپنی اسٹریٹجک توانائی کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اضافی فضائی دفاعی نظام وں کی ضرورت ہے۔ یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان فضائی دفاعی نظاموں کی خریداری کے بعد ہم موسم سرما سے گزر جائیں گے۔