• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ، خاتون اور 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ یوسف گوٹھ میں گندے نالے میں گر کر 12سالہ عبدالوہاب جاں بحق ہوگیا ، ایف بی ایریا بلاک 15جاوید نہاری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 5 سالہ زنیرہ دختر عامر جاں بحق ہوگئی ،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہو گیا ،لیاری ایکسپریس وے نزد آگرہ تاج کالونی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 15سالہ حمیر ولد امین جاں بحق ہوگیا،کورنگی صنعتی ایریا جام صادق پل پرچلتی مزدا کی چھت سے گرکر 18سالہ مجید جاں بحق ،17سالہ عباس زخمی ہوگیا ،کورنگی ڈھائی نمبر میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،فوری شناخت نہیں ہوسکی، عمر 40سال کے قریب ہے ،دریں اثنا نیپا چورنگی کے قریب بس کے اندر سے47 سالہ شخص خلیل احمد شیخ کی لاش ملی ، قائد آباد پل کے نیچے فٹ پاتھ سے 65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، سپر ہائی وے کاٹھور کٹ کے قریب روڈ سے چادر میں رسی کی مدد سے بندھی ہوئی خاتون کی لاش ملی،پولیس نے بتایاکہ عمر 60سے 65 سال ، ایک آنکھ پر چوٹ کا نشان ہے، مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید