کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈریم سٹی رفاع عام سوسائٹی میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 16سالہ عبدالرافع اور25سالہ فیضان کو زخمی کردیا ، لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 45سالہ بخت محمد زخمی ہوگیا ،کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹائون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 44سالہ عمر خان زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق عمرخان اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا ، ریتی بجری سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،سپر ہائی وے ہوٹل کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے 23سالہ قدرت اللہ زخمی ہوگیا، نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے اشرف کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 25سالہ فیض خان زخمی ہوگیا ،علاوہ ازیں ، کیماڑی گلشن سکندرآباد القدوس مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر دو بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 12سالہ مالک ولد زاہد عمیری نے دم توڑ گیا ، 9 سالہ ابرار ولد جان محمد کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ،واقعہ کے بعد فائرنگ کرنے والا عزت خان و دیگر چند افراد ، دولہاشہزاد بھی فرار ہوگئے ۔