کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے ہمراہ نے شہر کی مختلف مصروف شاہراہوں او ر انٹر سیکشن پر ٹریفک دباو کا جائزہ لینے کےلئے دورہ کیا ،کمشنر نے لیاقت آباد نمر دس پر گاڑیوں اور رکشا کی بے ہنگم پارکنگ اور الکرم اسکوائر پر انٹر سٹی بسوں کے بکنگ دفاتر اور سہراب گوٹھ کے کارنر پر غیر قانونی انٹر سٹی بس اسٹینڈ کا نوٹس لیا،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جو بس یہاں کھڑ ی کرے گا اس کی بس سرکار کے قبضہ میں لے لی جائے گی ، کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے اندر انٹر سٹی بس اسٹینڈز پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل کرائیں ۔