اسلام آباد(ایجنسیاں)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے تین سال سے زائد عرصے سے بیرون ملک کام کرنے والے سرکاری افسران کی تفصیلات طلب کرلیں۔کمیٹی ارکان نے پروموشن ٹرانسفر کیلئے جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی ہدایت کردی جبکہ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہاکہ جتنا نقصان ملک کو سویلین اسٹیبلشمنٹ سے ہوا، اتنا مارشل لاء سے نہیں ہوا۔ اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا۔ سینیٹر قرۃ العین مری کی طرف سے پیش کردہ سول سرونٹ ترمیمی بل 2024پر بحث کی گئی۔ بل میں سول سروس میں خواتین کیلئے 10فیصد اور اقلیتوں کے لئے5فیصد کوٹہ تجویز کیا گیا ہے۔