• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ ملک کو انتہاپسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہےکہ کچھ لوگ ملک کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، میں نوجوانوں کو کھیلتے ہوئے پڑھتے ہوئے اور کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، سندھ میں جتنی کھیلوں کی سرگرمیاں ہورہی ہے پورے پاکستان میں اور کہیں دکھائی نہیں دیتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ پنک فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں کھیلوں پر کام ہو رہا ہے، یہ گراؤنڈ اور سنتیھٹک ٹرف لیاری کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس موقع پروزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرکھیل محمد بخش مہر، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سعید غنی، ذوالفقار علی شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، ایم پی اے یوسف بلوچ ، حماد این ڈی خان، ناصر کریم بلوچ، عثمان غنی ہنگورو، انور سیال، ذوالفقار علی شاہ، نادر گبول بھی موجودتھے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے خوشی لیاری میں بین الاقومی معیار کے فٹ بال گراؤنڈ موجود ہیں اور لیاری اسٹیڈیم میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارجدید سنتھیٹک ٹرف بچھائی گئی ہے ، یہ حکومت سندھ کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے شہر، صوبے اور ملک کیلئے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میدان میں لائٹس کا بھی بندوبست کیا جانا چاہئےتاکہ بچے رات کو بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رہیں، صوبے بھر کی خواتین یہاں موجود ہیں اس پر مجھے فخر ہے۔ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ خواتین جو چاہیں کرسکتی ہیں وہ وزیراعظم بھی بن سکتیں ہیں۔ آج بھی کچھ لوگ خواتین کو پیچھے کھنچنا چاہتے ہیں ایسی سوچ رکھنے والے کچھ لوگ ہمارے ملک اور پڑوسی ملک کے ہیں انکو جواب آج یہ کھلاڑی خواتین دے رہی ہیں، ہم خواتین کو مردوں کے برابر لانے کیلئے اپنا کردار پوری طرح ادا کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید