اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)بین الاقوامی طور پر مسلمہ تعمیراتی ویژ ن کے حامل چیئرمین بحریہ ٹا ؤن ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر احمد علی ریاض ملک نے بحریہ ٹاؤن کا دبئی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ عظیم الشان رئیل اسٹیٹ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔چئیرمین دبئی ایوی ایشن سٹی خلیفہ الزفین اور سی ای او بحریہ پراپرٹیز احمد علی ریاض ملک کے معاہدے پر دستخط ،دنیا کے سب سے بڑے المکتوم انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب رہائشی منصوبہ تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گا ، بحریہ ٹاون کے نئے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی ، پاکستان کے سب سے بڑے اور معروف پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر بحریہ ٹاؤن نے اپنی بین الاقوامی توسیع کے ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے دبئی میں ایک تاریخی تعمیراتی منصوبے کی تیاریاں مکمل ہوتے ہی اس کی لانچننگ کر دی ۔ بحریہ ٹاؤن کی ذیلی کمپنی بی ٹی پراپرٹیز بطور ماسٹر ڈویلپر دبئی ساؤتھ کے گالف ڈسٹرکٹ میں ایک جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی کی تعمیر کر رہی ہے جو عالمی معیار کی رہائشی اور کمرشل سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ منصوبہ بحریہ ٹاؤن کے وژن اور دبئی کی تیز رفتار ترقی کو ایک نئے سنگِ میل پر لے جانے کی جانب اہم قدم ہے۔ دبئی ساؤتھ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ماسٹر پلانڈ شہری منصوبوں میں سے ایک ہے جو دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے المکتوم انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب واقع ہے۔ یہ ہوائی اڈہ جو مستقبل میں دنیا کا سب سے بڑا ایوی ایشن ہب بنے گا۔دبئی کے ترقیاتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ دبئی ساؤتھ نہ صرف ایک جدید رہائشی اور کمرشل مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے بلکہ یہ عالمی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام بھی ہے۔دبئی ساؤتھ کے ایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الزفین نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بحریہ ٹاؤن جیسا بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈویلپر اس منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ دبئی ساؤتھ مستقبل کا شہر بننے کے لیے تیار ہے اور اس منصوبے کی کامیابی عالمی سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کے لئے ایک نیا معیار قائم کرے گی۔بحریہ ٹاؤن کی جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی جدید طرزِ زندگی کی ہر سہولت سے مزین ہوگی جس میں ولاز، ٹاؤن ہاؤسز، اپارٹمنٹس، تعلیمی ادارے، طبی سہولیات، کمرشل اسپیس، مساجد، تفریحی مقامات، ہریالی، پانی سے بھری خوبصورت نہریں، مرکزی پارک، ڈانسنگ فاؤنٹینز، یادگار عمارات اور روشنیوں سے جگمگاتی کشادہ جدید کیمروں سے مزین شاہراہیں شامل ہوں گی۔ یہ تمام خصوصیات رہائشیوں کو آرام دہ، محفوظ، اور عالمی معیار کی زندگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ بی ٹی پراپرٹیز کے گروپ سی ای او احمد علی ریاض ملک نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہماری تعمیراتی مہارت کا مظہر ہے بلکہ ہمارے وژن کا عملی نمونہ بھی ہے، جہاں جدید شہروں کی تعمیر، عالمی معیار کی سہولیات، اور رہائشیوں کو مثالی طرزِ زندگی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔یہ عظیم منصوبہ دبئی کے تعمیراتی منظرنامے میں ایک نمایاں اضافہ کرے گا جہاں بحریہ ٹاؤن اپنی جدید ٹیکنالوجی، عالمی معیار، اور منفرد وژن کے ساتھ خود کو بہترین ماسٹر ڈویلپر کے طور پر ثابت کرے گا۔ یہ ترقی نہ صرف رہائشیوں کو عالمی معیار کی زندگی فراہم کرے گی بلکہ دبئی کو ایک جدید ترین، خود کفیل اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام کے طور پر مزید مستحکم کرے گی۔ بحریہ ٹاؤن کے اس نئے قدم نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر تعمیراتی صنعت میں ایک نیا باب رقم کیا ہے جو جدید شہروں کی تعمیر میں معیار، استحکام، اور منفرد وژن کی مثال بنے گا ۔اس معاہدے پر دستخط خلیفہ الزافین، ایگزیکٹو چیئرمین دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ اور احمد علی ریاض ملک گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کئے۔ اس موقع پر نبيل الکندی، سی ای او دبئی ساؤتھ پراپرٹیز، ملک ریاض حسین بانی اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن اور دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔